بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

وفاق نے کراچی کے لیے اربوں روپے دینے کا وعدہ کیا تھا وہ فنڈز کہاں ہیں؟ شہباز شریف کا حکومت سے سوال

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاق نے کراچی کے لیے اربوں روپے دینے کا وعدہ کیا تھا وہ فنڈز کہاں ہیں؟ وفاق نے وعدے کے مطابق فنڈز مہیا کیے ہوتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، وفاقی حکومت کراچی میں بارشوں سے تباہ کاریوں پر سیاست کررہی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ

کراچی پانی میں ڈوبا ہوا ہے اس وقت سیاست نہیں کرنی ہے، یہ وقت مخالفت برائے مخالفت کا نہیں ہے، جن کے گھر، فصلیں اور مال مویشی تباہ و برباد ہوئے انہیں معاوضہ دیا جائے، امیر و غریب سب ہی سیلاب کی تباہ کاری سے پریشان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے کراچی کے لیے اربوں روپے دینے کا وعدہ کیا تھا وہ فنڈز کہاں ہیں؟ وفاق نے وعدے کے مطابق فنڈز مہیا کیے ہوتے اور سیاست نا کی ہوتی تو آج یہ دن نا دیکھنا پڑتا، وفاق نے سندھ حکومت کے ساتھ ملکر کام کیا ہوتا تو یہ حالت نا ہوتی۔شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ کراچی کو ابھی تک جتنا بنایا (ن) لیگ نے بنایا، میگا پروجیکٹ شہر میں (ن) لیگ کی جانب سے شروع کیے گیے اور ابھی تک ایسے بہت سارے منصوبے ہیں جنہیں نواز شریف نے شروع کیا۔ اس سے قبل شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔مریم اورنگزیب اوراحسن اقبال بھی ان۔کے ہمراہ تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر نے ائیرپورٹ لاؤنج میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاق نے کراچی کے لیے اربوں روپے دینے کا وعدہ کیا تھا وہ فنڈز کہاں ہیں؟ وفاق نے وعدے کے مطابق فنڈز مہیا کیے ہوتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، وفاقی حکومت کراچی میں بارشوں سے تباہ کاریوں پر سیاست کررہی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کراچی پانی میں ڈوبا ہوا ہے اس وقت سیاست نہیں کرنی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…