پشاور (آن لائن ) 440 کلو گرام وزن رکھنے والے مردان کے نوجوان نے بھارتی ریسلر دی گریٹ کالی کا مقابلہ کرنے کیلئے للکار دیا ، بھارتی ریسلر کو چت کرنے کی خواہش لئے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں خان بابا نے بھارتی ریسلر کو مقابلے کا چیلنج دے دیا ،خان بابا کے بقول جس طرح ہماری مضبوط فوج نے ہر محاذ
پر بھارت کا مقابلہ کیا اور ابھی نندن جیسے پائلٹوں کو زندہ پکڑ کر واپس کر دیا اور اپنی جوانمردی کا ثبوت دیا اسی طرح وہ بھی بھارتی ریسلر کے مقابلے کیلئے جہاں چاہیں تیار ہیں ،خان بابا کے بقول بھارتی ریسلر نے پہلے ان کے چیلنج کو قبول کرکے ان کے ساتھ مقابلے کی حامی بھری اور پھر پیچھے ہٹ گئے۔