بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

نوازشریف ضمانت دے کر گئے تھے لاہور ہائیکورٹ ان کی راہ تکتی ہوگی،اعتزاز احسن نے نواز شریف کو مفرور ملزم قرار دیدیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میری نظر میں نوازشریف مفرور ملزم ہیں، نوازشریف ضمانت دے کر گئے تھے لاہور ہائیکورٹ ان کی راہ تکتی ہوگی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پیش نہ ہوکر عدالت کی حکم عدولی کی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ میری نظر میں نوازشریف مفرور ملزم ہیں،عدالت نے ان کا لحاظ کیا اس لیے انہیں مفرور قرار نہیں دیا گیا،

عدالت چاہے تو نوازشریف کی اپیل کو مسترد کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف واپس آنے کے بعد دوبارہ اپیل کرسکتے ہیں، ماضی میں بھی نوازشریف کو طیارہ اغوا کیس میں رعایت مل چکی ہے، سابق وزیر اعظم کو مجرم ہی ٹھہرایا جاتا ہے تو فیصلہ برقرار رہنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اپیل زائدالمیعاد ہوسکتی ہے کیس کا فیصلہ زائدالمعیاد نہیں ہوسکتا، ماضی میں زائدالمیعاد اپیلوں کی وجہ سے نوازشریف کو ریلیف ملا ہے، نوازشریف ضمانت دے کر گئے تھے لاہور ہائیکورٹ بھی ان کی راہ تکتی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلیکو رد کرنے کا اختیاراسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کی انڈرٹیکنگ کی کوئی لیگل اسٹینڈنگ نہیں ہے، نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز نے کرنا ہے، ڈاکٹرز سے یہ جومرضی سرٹیفکیٹ لے لیں یہ ان کی صلاحیت ہے، شہبازشریف بھی نوازشریف کو برطانیہ سے پاکستان نہیں لاسکتے، نوازشریف انکارکردیں تو شہبازشریف بھی بیبس ہوں گے۔بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ کسی بھی مجرم کا ملک سے باہر چلے جانا عام بات نہیں، یہ مخصوص کیس ہے، شریف خاندان کے کسی فرد کو بہت ہی خصوصی رعایت ملی ہے، ذوالفقاربھٹو کیلئے تو امریکی، برطانوی، قذافی، یاسرعرفات بھی آنا چاہتے تھے، ذوالفقار بھٹو کیلئے تو سعودی فرمانروا بھی آنا چاہتے تھے لیکن بات نہیں مانی گئی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا کیس الگ ہے کہ سزا کے باوجود ضمانت لے کر باہر چلے گئے، نوازشریف نے اپنے کیس میں فورم شاپنگ استعمال کی، فورم شاپنگ کامطلب ہے کون سی عدالت نرم رویہ رکھے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے بجائے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لی گئی، لاہورہائیکورٹ سے ضمانت لے کرنوازشریف بیرون ملک چلے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…