بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیاحوں کی گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئیں،متعدد ہلاکتیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ(این این آئی) وادی سرن کونش اور وادی کنہار میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ڈاڈرکے مقام پر درخت مسافر وین پرآگرا۔سیاحوں کی گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں۔درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ بجلی کانظام بھی درھم برھم ھوکررہ گیا۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ تین روز سے جاری طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ڈاڈر ڈھول گلی کے مقام پر گزشتہ روز

درخت جبوڑی سے مانسہرہ آنے والی ھائی ایس وین c3557پرآن گرا۔جس سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔جبکہ گاڑی میں سوار روزنامہ شمال کے رپورٹر حافظ ربنواز سمیت دیگر مسافر محفوظ رہے۔کنہار ویلی میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث سیاحوں کی ایک درجن کے قریب گاڑیاں زد میں آگئیں۔جبکہ گاڑیوں میں سوار سیاح معجزانہ طور پر محفوظ رھے۔وادی سرن۔کونش ویلی اور کنہار ویلی میں درجنوں مویشی سیلابی ریلے میں بہہ کرہلاک ہوگئے۔طوفانی بارش کے باعث بالائی علاقوں میں بجلی کانظام درھم برھم ھوکررہ گیاھے۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ھیں۔دوسری جانب تورغر میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی،7 افراد جاں بحق،کئی زخمی ہو گئے جبکہ کئی مال مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ تورغر میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی،کئی قیمتی جانیں لے لیں اور کئی زخمی ہوئے۔کئی مکانات تباہ کئی جزوی طور پر ناکارہ ہوِئے۔تورغر ڈاڈہ باندبانڈہ کے قریب سیری مٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے صالح خان نامی شخص کا مکان تباہ جس میں 6 خواتین جاں حق اور دو بچے زخمی ہوئے اور کئی مال مویشی ہلاک ہوئے۔اس طرح تورغر کے علاقہ ڈھیرکاکا خیل بلبوڑی میں آسیم خان نامی شخص کا مکان بارش کی وجہ سے تباہ علاقہ کے مکینوں کی بروقت امدادی کاروائی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ ضلع تورغر ایک پسماندہ ضلع ہے یہاں پر رہنے والے انتہائی غربت سے زندگی گزار رہے ہیں

اوع یہاں پر زیادہ تر مکانات کچے ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے تورغر میں آباد پانچ قبلے ہے اور ہر قبیلے اور علاقے میں مکانات تباہ ہوئے ہے گاوں کاروڑ سے ایک دکان اور ایک مکان اور ڈوبا مداخیل سے کئی مکانات کی گرنے کی خبر موصول ہوئی ہے۔چھمبیڑی تناول جو تورغر کے بونڈری پر ہے وہاں پر آسمانی بجلی گرنے سے تین مکان تباہ ہوئے ہیں۔ملبے سے سابق کونسلرکی لاش نکالی گئی اور کئی زخمی ہوئے۔

تورغر میں بارشوں کی وجہ سے حد سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔اوگی حسین بانڈہ میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق،خاتون شدید زخمی ہو گئی۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب اوگی کے نواحی گاں حسین بانڈہ میں مکان کی چھت گرنے سے محمد شبیر اس کا بیٹا نوراسلام اہلیہ بنت بی بی اور سسر فضل الہی نیچے دب کر جاں بحق ھوگئے۔جبکہ محمد شبیر کی ساس مسمات(ش)شدید زخمی ھوگئی۔واقعہ

کی اطلاع ملتے ھی ریسکیو1122کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی۔ملبے کے نیچے سے جاں بحق ھونے والے چاروں افراد اور زخمی خاتون کو نکالاگیا۔زخمی خاتون کو فوری طورپرکنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ پہنچایاگیا۔جہاں سے تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق محمد شبیر شٹرنگ کاٹھکیدار تھا۔گزشتہ روز اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ھمراہ اپنے سسر کی بیمارپرسی کرنے گیا تھا۔شدید بارش کے باعث شام کو وہاں ھی رک گیاتھا۔رات کے پچھلے پہر مکان کی چھت گرنے سے نیچے آگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…