پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

جاپان کو ان افراد کی اشد ضرورت ہے، جاپان نے پاکستانیوں کیلئے دروازے کھول دیے

datetime 2  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) جاپان کے سفیر کوننوری ماتسودا نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری سے ملاقات کی جس میں تربیت یافتہ افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں اہم بات چیت کی گئی،پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں تین روزہ جاب فیئر کروانے کی تجویز زیر غور آئی۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی

اور نرسنگ کیئر میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے۔ سفیر نے کہاکہ جاپان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیاں خصوصی طور پر پاکستانی تربیت یافتہ نوجوانان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ہائی سکلڈ ویزہ کا آغاز کیا ہے،پاکستان میں آئی ٹی کی تربیت یافتہ افرادی قوت اس ویزے کے تحت اپلائی کر سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ویزہ کے تحت پاکستانی افرادی قوت کو ویزا لینے میں آسانی ہوگی، کرونا وائرس کو کامیابی سے قابو پانے پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سب سے پہلے صدر جاپان کی صحت کے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جاپانی سفیر نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کا پیغام جاپان میں بہت خوش آئند سمجھا گیا،جاپان کے صدر نے بھی اس کا اظہار اپنی ٹویٹ میں کیا۔ زلفی بخاری نے کہاکہ آپ کی نیک تمنائیں وزیراعظم عمران خان تک پہنچاؤں گا، پاکستان کی 65 فیصد آبادی 35 سال سے کم ہے۔زلفی بخاری نے کہاکہ پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم ہونے سے پاکستان میں ترقی ہوگی، کرونا کی وجہ سے ہنر مند افراد کو جاپان بھیجنے میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ زلفی بخاری نے کہاکہ جاپان میں افرادی قوت بھیجنا میری اولین ترجیح ہے،پاکستان کویت اور سعودی عرب میں سینکڑوں نرسنگ سٹاف بھیج رہا ہے۔ زلفی بخاری نے کہاکہ فوری طور پر 4000 نرسنگ اسٹاف جاپان بھی بھیج سکتے ہیں،حکومتی سرپرستی میں تین روزہ جاب فیئر منعقد کیا جا سکتا ہے۔ زلفی بخاری نے کہاکہ جاپانی کمپنیز پاکستان میں جاب فیئر میں حصہ لیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…