اسلام آباد(آن لائن) پی آئی اے نے پارلیمنٹیرنز کے گذشتہ دو سالوں کے دوران ضائع ہونے والے ٹکٹس بحال کرتے ہوئے دسمبر2020تک استعمال کرنے کی مہلت دیدی ہے۔قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے حکام نے بتایاکہ جن پارلیمنٹرینز کے سال 2019/20کے دوران پی آئی اے کے ٹکٹس استعمال نہیں ہو سکے
ہیں اور وہ شیڈول کے مطابق اپنے ٹکٹس پر سفر نہیں کر سکیں ہیں اب وہ اپنے پرانے ٹکٹس دسمبر 2020تک استعمال کر سکیں گے اس موقع پر کمیٹی حکام نے گذشتہ 5سالوں کے دوران پی آئی اے کو پارلیمنٹرینز کے ہوائی سفر کے حوالے سے کی جانے والی ادائیگیوں کی تمام تر تفصیلات اگلے اجلاس میں طلب کر لی ہیں۔