لاہور (آن لائن) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے 11 سیاحتی مقامات کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا مقصد پنجاب کے سرکاری خزانے میں ریونیو کا یکمشت اضافہ کرنا ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت
صوبے کے جن 11 مقامات کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں جلو پارک، کلر کہار، مری، بہاولپور سمیت دیگر سیاحتی مقامات جن کو لیز پر دینے سے پنجاب حکومت کو 5 کروڑ روپے سالانہ کی آمدن ہوگی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹی ڈی سی نے جلو پارک سمیت ہر سیاحتی مقام کو 70 لاکھ روپے کی سالانہ لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لئے خواہش رکھنے والی کمپنیوں اور ٹھیکہ داروں نے اپنی اپنی بڈ پیش کردی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں ٹینڈر کو اوپن کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ساڑھے پانچ ماہ کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر مذکورہ سیاحتی مقامات سے آمدن انتہائی کم ہو کر رہ گئی تھی۔