اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ دریائوں اور نہروں کے اطراف شجرکاری کا حکم

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو دریائوں اور نہروں کے اطراف میں جنگلات کیلئے شجرکاری کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے دریائوں کے اطراف میں کچہ کی زمین پر کاشت کاری سے بھی روک دیا جبکہ وفاق اور سندھ سے نئی گج ڈیم کی تعمیر کی ٹائم لائن طلب کر کے نئی گج ڈیم کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نئی گج ڈیم تعمیر کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ دریائوں کیساتھ کچہ کی زمین پر کاشت کاری نہیں ہو سکتی،دریائوں نہروں کے اطراف میں درختوں کی کلیاں نہ لگائی جائیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کم ازکم چھ فٹ کو درخت لگا کر اسکو محفوظ بنائیں۔عدالت عظمیٰ نے شجرکاری پر تمام حکومتوں سے ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پانی کی قلت پیدا ہو سکتی ہے،دریائوں اور نہروں کیساتھ درخت لگانے کی کوئی اسکیم نہیں ہے؟ ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ درخت لگانے کس سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ہماری حکومت نے بلین ٹری سونامی کا منصوبہ شروع کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں دریاوں اور نہروں کے اطراف میں جنگلات کی بات ہو رہی ہے،شیشم کے درخت پنجاب میں ختم ہو گئے، نئی گج ڈیم کی تعمیر کا کیا بنا۔ جوائنٹ سیکرٹری پانی وبجلی نے کہاکہ نئی گج ڈیم کے پی سی ون کی ایکنک نے ابھی تک منظوری نہیں دی۔ عدالت نے کہاکہ نئی گج ڈیم پانی کو محفوظ بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے، وفاق اور سندھ نئی گج ڈیم کی تعمیر پر رضامند ہے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…