پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعلی کے پی کے میرے بغیر ہل نہیں سکتے ، میں جو کہتا ہوں محمود خان وہی کرتے ہیں ، پرویز خٹک کا دعویٰ

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی کے پی کے محمود خان تو میرے بغیر ہل بھی نہیں سکتے ہیں ۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی محمود خان میرے بغیر ہل بھی نہیں سکتے ہیں ۔

وفاقی وزیر کے بلند بانگ دعوئوں کی سے بھری ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں جو محمود خان کو کہتا ہوں وہ وہی کرتے ہیں ۔ انہوں نے ویڈیو میں مزید کہا ہے کہ نوشہرہ کے ہر گلے کوچے سے باخبر ہوں ، کہاں ، کہاں کیا کام کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے ہر خاندان کو جا نتے ہیں کہ کون صحیح اور کون غلط ہے، ان کے سامنے گاؤں کے خلاف کوئی بات کرے گا اس کے منہ پر تھپڑ ماریں گے، ان کا بھائی اور بھتیجا بھی ان کے بغیر ایک قدم آگے نہیں جاسکتے۔ وائرل ویڈیوحوالے سے ردعمل دیتے ہوئے پرویز خٹک نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کارکنوں کے ساتھ غیر رسمی اجلاس تھا، تحریک انصاف نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ان کے حلقے میں تین پارٹی کارکنوں پرکرپشن ثابت ہوئی جس پر ان کو پارٹی سے نکال دیا ہے، انہوں نے اپنے دورحکومت میں ارکان اسمبلی کو بھی کرپشن کے الزام پر پارٹی سے نکالا ہے ۔پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان صوبے کے چیف ایگزیکٹو اور میرے دوست ہیں،وزیراعلیٰ ہمارے ساتھ مشاورت سے کام کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…