شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر کی ملاقات   کیا گفتگو ہوئی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

2  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمدالمالکی نے خیرسگالی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی پیش ہائے رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے

درمیان گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم امہ میں سلطنت کی قیادت کے روایتی کردارکو اجاگر کیا۔ انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی صحت کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے حوثی ملیشیاکے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یہ حملے فی الفور روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کے لئے کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی اور اس کی حمایت کے پاکستانی موقف کا اعادہ کیا۔ ۔ سعودی عرب کے سفیر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں پاک سعودی بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کیا۔ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان بہترین تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر نے زوردیا کہ سلطنت سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کاوشیں جاری رکھے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…