پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پی ڈی ایم اے نے سندھ میں بھیجے گئے سامان کی تفصیلات جاری کردیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) پی ڈی ایم اے نے سندھ میں بھیجے گئے سامان کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی ضلعی انتظامیہ کو 65 ڈی واٹرنگ پمپس بمعہ موبائل ڈی واٹرنگ پمپس بھیجے گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے

صوبے بھر میں بھیجے گئے سامان کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ مون سون میں متاثرین کیلیے کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں سامان بھیجا گیا۔کراچی ضلعی انتظامیہ کو 65 ڈی واٹرنگ پمپس بمعہ موبائل ڈی واٹرنگ پمپس بھیجے گئے جبکہ 350 ٹینٹ، 775 فولڈنگ بیڈ، 500 بیڈ شیٹس، اسٹینڈ والے 500 پنکھے دیئے گئے۔پی ڈی ایم اے سندھ نے بتایاکہ یہ سامان ضلع غربی، ضلع جنوبی اور ضلع وسطی کو دیا گیا، کراچی کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع کے متاثرین کیلئے بھی سامان بھیجا گیا، اب تک 24860 ٹینٹ، 171 ڈی واٹرنگ پمپس، 17600 راشن بیگ دیئے گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 21300 مچھر دانیاں، 2300 کمبل، 3780 ترپال شیٹس دئیے جاچکے ہیں جبکہ 225 لائف جیکٹس، 2300 کچن سیٹ، 6 واٹر بوٹس فراہم کی گئیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دیگر سامان میں پلاسٹک شیٹس، بسکٹ، جیری کین، پانی کی بوتلیں، واٹر کولر شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق کرین اور نکاسی آب کیلیے بڑی تعداد میں پائپ بھی فراہم کیے گئے ہیں جبکہ حالیہ بارشوں سے متاثرین کی بحالی کیلیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور صوبے کے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…