پشاور(آن لائن) صوبائی کابینہ میں دو وزراء کو شامل کرنے کا گرین سنگل وفاق نے دیدیا ہے ممکنہ طور پر کل ہونے والے گورنر ہائوس پشاور میں حلف برا دری کی تقریب میں دو صوبائی وزراء اپنے عہدوں کا حلف اٹھائینگے صوبائی کابینہ میں پہلی مرتبہ قبائلی ضلع سے منتخب ہونے والے
رکن صوبائی اسمبلی کو وزیر بنایا جائے گا ۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والے ممکنہ حلف برادری کی تقریب کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردیا ہے صوبائی کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے وزراء کو فائنل کردیا گیا ہے صوبائی کابینہ میں پہلے سے ہی بارہ وزراء ، دس خصو صی معاونین اور تین مشیر شامل ہیں ۔ صوبائی کابینہ میں شامل دو وزراء ممکنہ طور پر کل وزارتوں کا حلف اٹھائینگے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ان سے حلف لینگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گرین سنگل ملنے کے بعد کابینہ میں ردو بدل کیا جارہاہے ۔