سکھر(این این آئی)اندرون سندھ تیزہواؤں کے ساتھ بارش جاری، سکھر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ،موصلاتی نظام درہم برہم،چٹ پٹے کھانوں کی دکانوں پر رش امنڈ آیا،تفریحی پوائنٹ کی رونقیں بحال تفصیلات کے مطابق سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں
شروع ہونے والی بارش اور آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث گذشتہ کئی روز سے پڑنے والی سخت گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور اندرون سندھ بادلوں اور چلنے والی سرد ہواؤں کے باعث سکھر اور اسکے گرد نواح کے علاقوں کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے پیر کے آسمانوں پر سارا دن سیاہ بادل چھائے رہے تو وقفے وقفے سے ہلکی پھلکی بارش نے بھی منچلے نوجوانوں کو تفریحی کرنے پر مجبور کردیا موسم خوشگوار ہوجانے کے باعث فیملیز نے تفریحی پوائنٹ کا رخ کیا تو وہی موسم کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے شہریوں نے چٹ پٹے کھانوں کی دکانوں کا رخ کیا جبکہ بارش کے ساتھ سکھر میں موصلاتی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیاتھا۔