جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

ن  لیگ کیلئے  گڑھے کھودے وہ اب خود ان گڑھوں میں گرنے والے ہیں ، خواجہ آصف نے حکومت کے مستقبل کی پیش گوئی کر دی 

datetime 1  ستمبر‬‮  2020 |

سیالکوٹ(این این آئی) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی راہنما و ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بہت جلد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پاکستان آ جائیں گے اور عوام سے رابطہ مہم کا آ غا ز کریں گے بلکہ میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے

کیونکہ حالات تیزی سے  بدلنے والے ہیں اور جنہوں نے مسلم لیگ ن کے لئے گڑھے کھودے وہ اب خود ان گڑھوں میں گرنے والے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کا اصل مقصد انتقام اور مافیا کو پالنا ہے اور ہمارا ماضی  بھی بے داغ تھا حال بھی بے داغ ہے اور مستقبل بھی بے داغ رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر کے بڑے بھائی نوید اختر کی نماز جنازہ کے بعد منگل کے روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جتنی کرپشن موجود حکومت میں ہو رہی ہے کی ماضی میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔انھو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر قوم رتی بھر اعتماد نہیں کرتی کیونکہ عوام کو بخوبی پتہ چل گیا ہے کہ ان کا وزیر اعظم یو ٹرن لینے کا بادشاہ بلکہ عوام تو دن رات مو جودہ حکومت سے جان چھڑانے کے لئے دعائیں کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں اور نہ کوئی گروہ بندی بلکہ سب ایک ہیں اور ایک ایجنڈے اور پلیٹ فارم پر کام کر رہے ہیں اور جو لوگ اختلاف اور گروہ بندی کی باتیں کر رہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے خلاف نیب میں جو انکوائریاں چل رہی ہیں ان انکوائریوں میں سرخرو ہوں گا۔انھوں نے کہا کہ میں حکمرانوں کو واضح کر نا چاہتا ہوں کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں اور مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے ریفرنس دائر اور جھوٹی انکوائریاں و جھوٹے مقدمات دائر کرنے سے پرہیز کریں ورنہ آ نے والے کل ان کو حساب دینا پڑے گا اور اس حساب میں کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…