پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر ہیرو بننے کی کوشش کرنے والے بجلی کی قیمت بڑھا کر زیرو بن گئے، شہباز شریف نے قیمتیں بڑھانے پر حکومت کو کھری کھری سنا دیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ،وزیراعظم آٹا،گندم، چینی، دوائی، پٹرول چوری سے حواریوں کی جیب بھررہا ہے جبکہ غریب عوام پر ہر روز مزید بوجھ لادا جا رہا ہے ۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ پٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر ہیرو بننے کی کوشش کرنے والے بجلی کی قیمت بڑھا کر زیرو بن گئے ۔حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں مجرمانہ تاخیر کی جس سے گیس کے بجائے تیل سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی، اس کا زمہ دار کون ہے ؟ ۔معیشت، کاروبار، روزگار ٹھپ ہے اور حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا کر عوام سے جینے کا حق چھین چکی ہے ۔حکومت پہلے ہی ریکارڈ مقدار میں بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے ۔کے الیکٹرک کی مذمت کرنے والے وزیراعظم اور ان کے وزرا کس منہ سے خود مہنگی بجلی کا بم عوام پر گرا رہے ہیں ۔حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا، عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی برداشت نہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…