پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

چین کی پاکستان میں 62ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منصوبوں میں تیزی سے کام جاری ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

datetime 1  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین گوادر کے آس پاس سمندروں پر 47ارب ڈالر مزید لگا رہا ہے۔ سی پیک کو خوشحالی کا راستہ کہا جا سکتا ہے کیونکہ چین پاکستان میں مختلف شعبوں کے اندر 62ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، چین پاکستان میں منصوبوں کو بہت تیزی سے

مکمل کرنا چاہتا ہے۔روزنامہ جنگ میں شائع مظہر برلاس اپنے کالم میںلکھتے ہیں کہ ۔۔۔ پاکستان میں توانائی کی کمی کو دور کرنے کے لئے کئی منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ان میں سے صرف کوئلے کے منصوبوں کا ذکر کر دیتا ہوں۔ حب کو کول پاور پروجیکٹ 1320میگا واٹ، تھر پاور پروجیکٹ 660میگا واٹ، گوادر کول پاور پروجیکٹ 300میگا واٹ کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اسی طرح دیامر ،بھاشا مہمند ڈیم اور نیلم جہلم پر ہائیڈل پروجیکٹس کے علاوہ مزید کئی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ خوشحالی کا یہ سفر تو جاری ہے مگر ہمارا یہ سیاسی نظام بد انتظامی اور بدانتظامی سے پھیلتی ہوئی بدصورتی کا عکاس ہے۔ یہاں ایک اٹھارہویں ترمیم نہیں کئی ایسی ترامیم ہیں جو ترقی کی راہوں میں کانٹے بکھیرتی ہیں۔ اس سیاسی نظام میں ’’کھائو پیو‘‘ پروگرام کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ نظام اتنا بے نقاب ہوا ہے کہ اس کا بھیانک ’’چہرہ‘‘ سامنے آ گیا ہے۔ کراچی کی حالیہ صورتحال نے سب کے جھوٹ بے نقاب کر دیئے ہیں اب یہ سیاستدان ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…