کورونا وبا صورتحال میں بہتری 5ماہ بعد اڈیالہ جیل سے حوالاتی عدالتوں میں پیش کئے جانے لگے

1  ستمبر‬‮  2020

راولپنڈی(این این آئی)کورونا وبا صورتحال میں بہتری ،پانچ ماہ بعد اڈیالہ جیل سے حوالاتی عدالتوں میں پیش کئے جانے لگے ۔منگل کو ڈھوک چوہدریاں میں ایک سال قبل سگے چچا کی ہوس کا شکار سات سالہ سدرہ قتل کیس میں ملزم ولی اللہ بھی عدالت میں پیش کردیا گیا ۔

سدرہ کی نعش کا پوسمارٹم کر نیوالی ڈی ایچ کیو کی لیڈی ڈاکڑ فرحانہ کا بیان قلمبند،ڈی این اے نے ملزم کی سفاکیت کا ایک اور بھیانک پردہ چاک کردیا ۔ ڈاکٹر نے بتایاکہ پوسمارٹم رپورٹ کے لئے ڈی این اے اور دیگر ٹیسٹ کے لئے جو سمپل لاہور بھجوائے گئے انکی رپورٹ آچکی ہے۔ ڈاکٹر فرحانہ نے کہاکہ ملزم ولی اللہ نے اپنی بھتیجی سدرہ کی عصمت دری کے ساتھ اسے بدفعلی کا نشانہ بھی بنایا۔مدعی وکیل سید نجف حسین شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ڈی این اے رہورٹ میں زیادتی کی تصدیق کے بعد مقد مہ میں زیادتی کی دفعہ کے اضافہ کے لئے درخواست دائرکریں گے ۔ملزم ولی اللہ کے وکیل کی جانب سے گواہ پر جرح کی تیاری کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاشف قیوم نے سما عت سات ستمبر تک ملتوی کردی ،ملزم ولی اللہ پر سگی بھتیجی سات سالہ سدرہ کی عصمت دری زیادتی اور قتل کا الزام ہے ۔ سید نجف حسین شاہ نے کہاکہ ملزم دوران تفتیش اپنے بھیانک جرم کا اعتراف بھی چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…