بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بحیثیت ترک ملت کسی کا حق مارتے ہیں نہ اپنا مارنے دیتے ہیں ایردوان کا دبنگ اعلان

datetime 1  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت ترک ملت نہ تو کسی کا حق مارتے ہیں اور نہ ہی کسی کو اپنا حق مارنے دیتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے گریسون بندرگاہ پر 2020۔2021 ماہی گیری سیزن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس سال سمندروں سے خوشخبریوں کے منتظر ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ بحر اسود میں 320 بلین مکعب میٹر قدرتی  گیس کی دریافت نے  ثابت کر دیا کہ ہمارے پانی ہی نہیں ان پانیوں کی زمین بھی دولت اور برکت سے مالا مال ہے۔ہمارا  اوروچ رئیس سسمک بحری جہاز مشرقی بحرِ روم میں تلاش کا کام پورے عزم سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہمیں امید ہے کہ انشا اللہ جلد ہی  بحرِ اسود کی طرح بحرِ روم سے بھی ہمیں خوشخبریاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ترک ملت کی حیثیت سے ہم نہ تو کسی کا حق غصب کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو اپنے حق پر قبضہ کرنے دیتے ہیں۔ہم بحرِ روم اور بحرِ اسود میں داداگیریوں اور غنڈہ گردیوں کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ترکی، بحرِ روم پر سب سے طویل ساحل کا مالک ملک ہے اور ہم کسی کواسے انطالیہ کے ساحلوں میں قید کرنے کی  اجازت نہیں دیں گے۔ ہم اپنی ملت اور قبرصی ترکوں کے بحری حقوق کے مکمل دفاع کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ماضی کی استبدادی طاقتوں کے اکساوے میں آ کر ترکی کے خلاف للکارے مارنے والوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ ماضی قریب کی تاریخ کا دوبارہ سے مطالعہ کریں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…