بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ممتاز عالم دین اغوا

datetime 1  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر ممتاز عالم دین حافظ عبد الحمید جہلمی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔حافظ عبدالحمید جہلمی کے عزیزمولانا ابوبکر صدیق کے مطابق انہیں گزشتہ رات جہلم میں اس وقت اغوا ء کیا گیا جب وہ مسجد سے ملحقہ اپنی رہائش گا ہ پر آرام فرما رہے تھے۔

رات کی تاریکی میں نامعلوم مسلح افراد مسجد کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو ئے اور انہیں زبردستی اغوا ء کرکے لے گئے۔ مرکز سے جاری پریس ریلیز میں مولانا ابوبکر صدیق کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کرائیں گے اور عدالت بھی جائیں گے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے اغوا ء کے اس واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حافظ عبدالحمید جہلمی ہماری جماعت کے سینئر رہنما اور ملک کے نامور عالم دین ہیں، ایک بے ضرر اور امن کے داعی راہنما کا اغوا ء ہونا انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ملک میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ شرپسند عناصر دندناتے پھر رہے ہیں اور پرامن لوگوں کا جینا مشکل کیا جارہا ہے۔حافظ عبدالحمید جہلمی ضلعی و صوبائی امن کمیٹی کے رکن اور جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم ہیں اور وہ انتہا پسندی اور شدت پسندی کے ہمیشہ مخالف رہے ہیں۔

انہوں نے قانون کی بالادستی اور ریاستی اداروں سے ہمیشہ تعاون کیا اور محبت وطن رہنما کے طور پر ہمیشہ بھائی چارے اور ہم آہنگی کی بات کی۔ وہ ہزاروں کی تعداد میں بچوں کی تعلیم کے لئے چلنے والے اداروں کی سرپرستی کر رہے تھے۔ ہم اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں انہیں فوری بازیاب کرایا جائے۔70 سال کے بوڑھے حافظ عبدالحمید پہلے ہی دل کے عارضہ کا شکار ہیں۔ دریں اثنا مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، چیف آرگنائزر حافظ ابتسام لہی ظہیر نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…