کویت(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت کو انفرا اسٹرکچر اور تعمیراتی منصوبوں کے لیے تیس برس میں 66 ارب ڈالر کا قرضہ درکار ہوگا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کویتی وزیر خزانہ براک الشیتان نے کہا ہے کہ آئندہ 30 برس کے دوران ملک کو 66 ارب ڈالر کے
قرضے کی اشد ضرورت ہوگی-گزشتہ روز کویتی پارلیمنٹ میں مالیاتی و اقتصادی کمیٹی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کویتی وزیر خزانہ نے کہا قومی قرضہ مجموعی قومی پیداوار کا 60 فی صد سے زیادہ نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قرضے کی رقم بنیادی ڈھانچے اور تعمیراتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔کویتی وزیر خزانہ نے بتایا پارلیمانی مالیاتی کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ قومی قرضے کی انتہائی حد اور اس کا دورانیہ کم کیا جائے، کویتی حکومت اس تجویز کا جائزہ لے کر جلد جواب دے گی، پارلیمنٹ سے قرضے کا قانون منظور کرانے کے لیے فریقین کے درمیان تعاون ضروری ہے۔