پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

وزارت خزانہ اور وزارت ہیلتھ کے مابین چپقلش اور اختیارات کی جنگ،ڈاکٹرز اور نرسز اس جنگ کا نوالہ بن گئے

datetime 31  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وزارت خزانہ اور وزارت ہیلتھ کے مابین چپقلش اور اختیارات کی جنگ سے وفاقی حکومت کے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور نرسز کو ملنے والے الائونسز اور تنخواہوں میں اضافے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔ دونوں وزارتوں کے مابین اختیارات کی جنگ سے وفاقی کابینہ سے منظورہونے والی 784ملین روپے کی گرانٹ کو کیشں نہ کرایا جا سکا جس کے نتیجے میں یہ بجٹ گرانٹ لیپس کر گئی

جس پر ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں۔ وفاقی کابینہ اور ای سی سی نے ڈاکٹروں اور نرسز کے الائونسز اور تنخواہوں میں اضافہ گرانٹ منظور کی تھی جو دو وزارتوں کے افسران کی آپس میں اختیارات کی جنگ کی نظر ہوگئی ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی منظوری کے باوجود پمز کے میڈیکل افسر ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوسکاہے وفاق کے میڈیکل آفیسر صوبائی ایم اوز سے کم تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہیں، اس حوالے سے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل ربی نے بتایا کہ متعدد نوٹیفیکیشن کے باجود منظور شدہ 784ملین روپے ہیلتھ الائونس گرانٹ تاحال جاری نہیں کیا گیا ۔ اگست2019سے اب تک ایک سال میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ منظوری کے باوجود نہیں کیا گیا ۔ اس وقت وزارت صحت میں فائل پڑی ہے اور ڈاکٹرز کی بنیادی کارکردگی کا (KPIs) کا بہانہ بنا کر تاحال معاملے کو لٹکایا گیا ہے۔ وفاق میں ایم اوز کی تنخواہ 70ہزار اور صوبوں میں ایک لاکھ دس ہزار روپے ہے۔  وزارت خزانہ اور وزارت ہیلتھ کے مابین چپقلش اور اختیارات کی جنگ سے وفاقی حکومت کے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور نرسز کو ملنے والے الائونسز اور تنخواہوں میں اضافے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔ دونوں وزارتوں کے مابین اختیارات کی جنگ سے وفاقی کابینہ سے منظورہونے والی 784ملین روپے کی گرانٹ کو کیشں نہ کرایا جا سکا جس کے نتیجے میں یہ بجٹ گرانٹ لیپس کر گئی جس پر ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…