اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

بارشوں سے فصلیں تباہ، سندھ حکومت کا وفاق سے کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ

datetime 31  اگست‬‮  2020 |

کراچی(آن لائن) سندھ حکومت نے وفاق سے کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کرے. صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے چکی ہے,سندھ حکومت کاشتکاروں کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کرے گی،

متاثرہ فصلوں کے صوبائی زرعی ٹیکس معاف کئے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ وفاق کی غلط پالیسی کی وجہ سے زرعی شعبہ پہلے ہی شدید دباؤ میں ہے، کھاد، زرعی ادویات، ڈیزل، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے زراعت ناممکن بنا دی ہے, ملک کا کاشتکار مقروض در مقروض ہوتاجارہاہے. اسماعیل راہو نے کہا کہ وزیراعظم سندھ میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع کے کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس کی معافی کا اعلان کرے, آفت زدہ اضلاع حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں, کپاس، ٹماٹر، مرچی اور دیگر کیش کراپس مکمل ختم ہو چکے ہیں. صوبائی وزیر نے کہا کہ چاول،گنا اور باغات کو بھی شدید نقصان ہوا ہے, زرعی ترقیاتی بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کے 2020 کے تمام زرعی قرضاجات معاف کئے جائیں. اسماعیل رانے راہو نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے پرانے زرعی قرضوں کی وصولیات میں ایک سال کی چھوٹ دی جائے، کاشتکاروں کو بغیر سْود اور آسان شرائط پے نئے قرضے دیے جائیں. انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام کو بحرانوں، مصیبتوں، وباؤں اور آفات کے علاوہ دیا ہی کیا ہے۔ سندھ حکومت نے وفاق سے کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کرے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…