بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی عوام کو بھاری منافع کا لالچ دے کر لوٹنے کا سکینڈل ،برطانوی شہری اور ایف بی آر کے اعلیٰ افسر کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں اربوں روپے کا ایک نیا مالیاتی سکینڈل سامنے آگیا ہے ،نئے سکینڈل کے تحت ایف بی آر کے اعلیٰ افسر سورج کمار اور برطانوی شہری ایان اینڈریو نے مالیاتی سکیم کے نام پر پاکستان کے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے،اس سکینڈل کی بازگشت نیب تک بھی پہنچ گئی ہے کیونکہ ایک پاکستانی شہری نے چیئرمین نیب کو باقاعدہ ایک درخواست دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ

ملک میں بھاری مالی منافع دے کر عوام سے اربوں روپے لوٹنے کا نوٹس لیا جائے۔درخواست کے مندرجات کے مطابق ایف بی آر کے ایک حاضر سروس اعلیٰ افسر سورج کمار نے برطانوی شہری ایان اینڈریو کے ساتھ ملکر ایک ایک مالیاتی سکیم’’پوتری‘‘ شروع کی ہے، اس مالیاتی سکیم کے تحت عوام کو لالچ دیا گیا ہے کہ وہ اس سکیم میں سرمایہ کاری کریں اور اپنی دولت اس سکیم میں ڈیپازٹ کرائیں،ان کو بھاری مالی منافع ملے گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری ایان اینڈریو ایک فراڈیا انگریز ہے جس کو فراڈ،دھوکہ دہی پر 2004ء میں برطانوی عدالت نے سزا دی ہے۔برطانوی شہری اینڈریو اور ایف بی آر کے افسر سورج کمار نے ایک کمپنی(VIVIER) بنائی ہے جس کے تحت پوتری سکیم شروع کی گئی ہے،اس کمپنی میں سورج کمار کو اہم عہدیدار دکھایا گیا ہے۔درخواست میں چیئرمین نیب سے استدعا کی گئی ہے کہ انگریز فراڈیا مختلف ممالک میں اس کمپنی کے نام پر لوٹ مار مچا چکا ہے،اس لئے اس کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے،تاہم نیب نے ابھی تک اس سکینڈل پر کوئی سرگرمی نہیں دکھائی ہے ۔آن لائن نے جب ایف بی آر کے افسر سورج کمار سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے سوال سنتے ہی اپنا موبائل بند کردیا اور سوالوں کے جواب نہیں دئیے۔ نئے سکینڈل کے تحت ایف بی آر کے اعلیٰ افسر سورج کمار اور برطانوی شہری ایان اینڈریو نے مالیاتی سکیم کے نام پر پاکستان کے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…