لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے دستاویزات کی جعلسازی پر 38نجی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ، پیپرا پنجاب کی جانب سے بلیک لسٹ ہونے والی کمپنیوں کی فہرست بھی جاری کرد ی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق کمپنیوں نے پولیس، صحت، واسا، صاف پانی اور تعمیراتی شعبوں سمیت دیگر منصوبوں کے ٹینڈر لینے کی آڑ میں جعلی دستاویزات فراہم کیں۔
بلیک لسٹ ہونے والی کمپنیوں میں ایم ایس مرزا اینڈ برادرز ،ایم ایس عوامی سسٹم ،ایم ایس شاہ انٹرپرائز، ایم ایس کنسٹرکشن انجینئرز، ایم ایس جگن خان مزاری اور یونی بلڈ ایسوسی ایٹ سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں ۔ پیپرا حکام کے مطابق مختلف کمپنیوں کو مکمل طور پر بلیک لسٹ جبکہ بیشتر کمپنیوں کو تین سے دو سال تک کے لیے بلیک لسٹ کیا جاتا ہے۔