کراچی(این این آئی)سماجی رہنما جبران ناصر نے کہاہے کہ ڈیفنس کے علاقے جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں، سرجانی ٹائون، کھارادر، اولڈ سٹی ایریا میں بھی صورتحال خراب ہے۔میڈیا سے گفتگو میں جبران ناصر نے کہا کہ بارشوں کے بعد تاحال ڈیفنس کے علاقے کلیئر نہیں ہوسکے ہیں، پانی کی نکاسی کے لئے ڈیفنس میں پمپنگ بھی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ
خیابان سحر، شجاعت، بخاری کمرشل ایریا جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں، جبکہ ہماری مشینیں بھی پانی کی نکاسی کا کام کررہی ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں جمعرات کی بارش کے بعد جانے والی بجلی کلفٹن اور ڈیفنس کے کئی علاقوں میں اب تک بحال نہ ہو سکی، 5 روز سے بجلی کی بندش کیخلاف کلفٹن بلاک 4 اور8 میں شہریوں نے احتجاج کیا ہے