بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مون سون سیزن اپنے عروج پر، ساتویں سپیل کی پیش گوئی ، ملک میں کہاں کہاں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، بارشوں کے 6 سپیل مکمل  ہوچکے ہین، جبکہ اس حوالے سے آج سے ساتویں سپیل کی بھی پیش گوئی ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔شہر قائد میں اب تک اگست کی بارش کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے ساتویں سپیل میں

مختلف مقامات پر کہیں ہلکی تو کہیں تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری بھی جاری کر دی۔ مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوگئیں، مون سون کا ساتواں سپیل پیر کی شب تک جاری رہے گا جس کے نتیجے میں کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ ، کشمیر اور پنجاب میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔منگل کے روز پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ، پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): سندھ: چھور82، مٹھی73،موہنجودہڑو 34، ؓادین 29، ٹھٹہ 15، جیکب آباد 08، پڈعیدن 07، لاڑکانہ، حیدر آباد 06، روہڑی 05، سکھر 04، شہید بینظیر آباد 01، پنجاب: اسلام آباد (سیدپور 50، بوکڑہ 16، ایئر پورٹ، گولڑہ 11، زیرو پوائنٹ 06)، منگلہ 44،جہلم 34، کوٹ ادو 23، اوکاڑہ18،سیالکوٹ (سٹی 16، ایئر پورٹ 02)، راولپنڈی ( شمس آباد 10، چکلالہ 03)، مری 07، ساہیوال 04، گجرات 03، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ02،خیبر پختونخوا: کاکول38،پشاور 10، چراٹ04، کشمیر:گڑھی دوپٹہ 21 ،کوٹلی 09، راولاکوٹ ، مظفرآباد 03، بلوچستان: سبی 19،لورالائی 16،گلگت بلتستان چلاس میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ دوسری جانب کراچی میں چار روز پہلے ہونے والی بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی۔ کلفٹن بلاک 8 میں بجلی کی مسلسل بندش پر علاقہ مکین سڑکوں پر آگئے، احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔مظاہرین نے سڑک بلاک کر دی، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 4 روز سے شدید مشکلات کا شکار ہیں، بجلی فوری بحال کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…