خانیوال(این این آئی) دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے خطرہ پر ضلعی انتظامیہ خانیوال متحرک ہوگئی، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے تمام محکموں کو ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے ۔تحصیل کبیروالا کی حدود میں دریائے چناب پر فاضل شاہ
فلڈ بند پر 5 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر کے اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں کیمپس فاضل شاہ زیرو پوائنٹ، کنڈ سرگانہ، گگڑا قلندر،محمد پور نشیب، کھوکھرا محبت ترگڑ میں قائم کئے گئے جہاں پر مال، صحت، زراعت، لائیو سٹاک، ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکموں کے افسران و اہلکار موجود ہیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر رہائشی کیمپس کے لئے تجویز کردہ سکول کھول کر فوری ڈس انفیکشن سپرے بھی شروع کردیا گیا ہے اور متاثرین کو کھانا فراہم کرنے کے لئے پلاننگ کرلی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ فلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والی مشینری کو فنگشنل رکھا جائے متوقع سیلاب سے نمٹنے کے لئے پلاننگ میں سستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ دریائے چناب اور راوی میں پانی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے کسی بھی خطرے کی صورت ڈی سی دفتر میں قائم کنٹرول روم کے نمبر9200147 -065فوری اطلاع دی جائے۔