بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

برف پگھلنے لگی، سعودی عرب کی قیادت جلد پاکستان آئے گی، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت جلد پاکستان آئیگی، کشمیریوں نے حضرت امام حسینؓکے نقش قدم پرچلتے ہوئے بھارتی مظالم کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا،مقبوضہ وادی میں محرم کے جلوسوں پر پابندی ہے، عید پر نماز کی اجازت بھی نہیں دی گئی، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے،

پاکستان میں سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا امکان ہے۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں، سعودی قیادت جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں محرم کے جلوسوں پر پابندی ہے، عید پر نماز کی اجازت بھی نہیں دی گئی، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بلیک آؤٹ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر بھی قدغن ہے، کشمیری جفا کشوں نے بھارت کی ہر پیشکش ٹھکرا دی، کشمیریوں نے بھارت کو پیغام دے دیا کہ ہماری منزل آزادی ہے۔انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت کے خاتمے، ہم آہنگی کے فروغ میں علما کا اہم کردار ہے، تفریق پیدا کرنیوالے عناصر کے عزائم کو ناکام بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، حضرت امام حسینؓکی شہادت کا فلسفہ حق کیلئے ڈٹ جانا ہے، ہر زمانہ حسینؓ کا ہے، آخری فتح حق کی ہوتی ہے۔کراچی کا ذکر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی کے لیے دعا کریں، آج کراچی والے مشکلات سے دوچار ہیں، وہاں سیوریج، نکاسی اور پانی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا، کراچی میں انتظامیہ نے اپنی تجوریاں بھریں، شہر کو اس کے حال پر چھوڑ دیا، کراچی میں کسی قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

کورونا وائرس سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ ماہرین کے خدشے کے مطابق آج ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 لاکھ ہونی چاہیے تھی لیکن اللہ کا کرم ہوا اور آج پاکستان میں 91 فیصد وینٹی لیٹرز خالی ہیں، ہسپتالوں میں خصوصی ورڈز پر دباؤ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کورونا وائرس کنٹرول کرنے پر پاکستان کی کیس اسٹڈی کرنا چاہتے ہیں، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہمیں احتیاط کرنا ہوگی، خدشہ ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے اس لیے احتیاط کرنا چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے موقع پر کی جانے والے سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوں، مرکزی جلوس کے راستوں پر پولیس نفری تعینات ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…