پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

مون سون کی بارشوں نے کوٹلی میں تباہی مچا دی ،متعدد مکانات پانی کے ریلے میں بہہ گئے

datetime 29  اگست‬‮  2020 |

کوٹلی(این این آئی) مون سون کی بارشوں نے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں تباہی مچا دی متعدد مکانات پانی کے ریلے میں بہہ گئے ،ضلع کی تمام سڑکیں سلائیڈنگ کی زد میں آ کر بند برساتی نالے میں دس سالہ بچی بہہ کر جان بحق جس کی نعش مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نالہ سے رات گئے نکال لی ،گذشتہ روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک ،علاقے کی فضاء سوگوار،

رولی کنگر میں مکان منہدم ہونے کے باعث دو خواتین سمیت دو مرد شدید زخمی ،امدادی ٹیموں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کوریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا ،جبکہ برساتی پانی شہر کی دوکانوں میں داخل لاکھوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق مون سون کی حالیہ ہونے والی بارشوںنے کوٹلی میں تباہی مچا دی جس کے نتیجہ میں پولیس چوکی قمروٹی کی حدود بٹالہ کے مقام پر دوکان سے سامان لینے کے لیے آنے والی دس سالہ بچی نبیہ دختر سراج برساتی نالے میں بہہ گئی واقع کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی شدید بار ش کے دورا ن مقامی افراد نے رات کی تاریکی میں اپنی مدد آپ کے تحت نعش کو تلاش کر کے نالہ سے نکال کر گھر منتقل کر دیا جہاں پر گذشتہ روز گیارہ بجے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ شدید بارشوں نے کوٹلی کا دیگر اضلاع سے رابطہ منقطع کر دیا اطلاعات کے مطابق راولپنڈی روڈ کھوڑی سمیت رحمان برج پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک معطل رہی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور ایکسین شاہرات اشتیاق مغل نے بھر وقت مشینری موقعہ پر پہنچا کر روڈ پر گرنے والے پہاڑی تودوں کو ہٹاکر ٹریفک کو رواںدواں کر دیاجبکہ شہر میں بارشوں کا پانی گندے نالوں سے اُبل کر دوکانوں میں گھس گیاجس سے تاجر برادری کو لاکھوں کا نقصان اُ ٹھانا پڑا اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کوٹلی کے ایڈمنسٹریٹر سمیت کوئی بھی اہلکار موقعہ پر نظر نہ آیا ،جبکہ ایک اور اطلاع کے مطابق رولی کنگر کے مقام پر مکان منہدم ہونے کی وجہ سے دو مرد اور دو خواتین شدید زخمی ہو گئی جن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…