پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ہلاکو خان نے حملہ کر کے مسلمانوں کی لکھی ہوئی کتابوں کو دریائے دجلہ میں ڈالا تو دریا کا رنگ سیاہ ہوگیا ،حضرت عمر ؓ اور حضرت امام حسین ؓ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہو گا، مسلمانوں سے اپیل

datetime 29  اگست‬‮  2020 |

چترہ ٹوپی(آن لائن) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نظریاتی تربیت کے لیے کتاب سے ٹوٹا ہوا رشتہ جوڑنا ہو گا ،ہلاکو خان نے حملہ کر کے مسلمانوں کی لکھی ہوئی کتابوں کو دریا دجلہ میں ڈالا تو دریا کا رنگ سیاہ ہوگیا ،قومیں نظریاتی طور پر پختہ ہو کر اپنا بیانیہ بناتی ہیں اور ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ،قائد اعظم نے نظریے کی بنیاد پر پاکستان کا بیانیہ بنایا

اور ملک حاصل کیا ،ہمیں بھی نظریاتی طور پر پختہ ہو کر اپنا بیانیہ بنانا ہوگا ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ہدف ہے ،شیر خان شہید سمیت دیگر شہداء کوہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کے ادھورے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،حضرت عمر ؓ اور حضرت امام حسین ؓ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہو گا ،اداروں کے اندر اصلاح احوال کی کوشش کررہا ہوں 40سالہ پرانے کیسز نبٹائے ہیں ،قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا نسل نو کو کتاب کے ساتھ جوڑنا ہو گا یہی ہمارا ورثہ ہے ہم نے اپنے ورثے کو بچانا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پبلک لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جنوبی باغ سردار تنویر خان،وقار اسحاق،سردار زرین دیگر قائدین نے گفتگو کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسلام تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دیتا ہے حصول علم کے لیے دور دور تک سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وحی کا آغاز بھی اقراء سے کیا گیا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ ہم نے تعلیم کی طرف توجہ دینی ہے قرآن و حدیث اور اسلامی لٹریچر کے ساتھ ساتھ عصری علوم بھی حاصل کرنے ہیں ،اسلامی تاریخ کا جب ہم مطالعہ کرتے ہیں تو اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ دنیا میں جو بھی ایجادات ہیں وہ مسلمان سائنس دانوں نے کی ہیں ،علم و حکمت کی باتیں اسلامی لٹریچر کے ذریعے حاصل ہوتی ہیں ،کتاب کے ساتھ تعلق کو ہم نے توڑ دیا جبکہ اہل مغرب نے کتاب کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا مغربی ممالک میں بڑی بڑی لائبریاں قائم ہیں جہاں نوجوان بلکہ ہرعمر کا بندہ مطالعہ کررہا ہوتا ہے ہمارے ہاں اس کا کلچر ختم ہوا ہے اس طرف تو جہ کی ضرورت ہے ہمارے جن دوستوں نے اس پبلک لائبریری کے لیے کوششیں اور کاوشیں کیں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…