کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے جاری ہونے والے مختلف اعلامیوں کے مطابق مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے اور لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر معیاری قرار دئیے جانے کی بناء پر کاربونیٹڈ مشروبات، بگ ایپل مری بریوریز (Big Apple Muree Brewery’s), فینٹا اورنج (Fanta Orange) اور مؤورین مسٹ کاربونیٹڈ فلیور ڈرنک سٹرس پنچ فلیور
(Mourian Mist,Carbonated Flavor Drink Citrus Punch Flavor) کے جعلی(Misbranded) مشروبات کی صوبہ بھر میں خریدوفروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اعلامیوں کے مطابق عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔