ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کو گوادر میں آئل ریفائنری کے منصوبے کے آغاز کی نوید سنا دی، سعودی عرب 10 ارب ڈالرز کے آئل ریفائنری منصوبے کا جلد آغاز کرے گا۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز کو سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں اربو ں ڈالرز کے میگا منصوبے
کے آغاز کیلئے سعودی عرب سنجیدہ ہے۔سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر نے بتایا کہ سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری سے ملاقات انتہائی مفید رہی ہے۔سعودی عرب کا کہناہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے اس منصوبے میں تاخیر ہوئی اب جلد باقاعدہ اس منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔