بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

مہنگائی کو ریورس گیئر،11 اشیا کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی،12کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 29  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں 2ماہ بعد چینی کی قیمت میں پہلی بار کمی، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ12 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آٹے کی قیمت بھی کم ہوئی،

ایک ہفتے میں چینی 96 پیسے فی کلو سستی ہوئی اور اوسط قیمت 96.07 سے کم ہوکر 95.11 روپے فی کلو ہوگئی،حالیہ ہفتے میں آ ٹے کا20 کلو کا تھیلا 4 روپے سستا ہوا، ٹماٹر 3 روپے اور پیاز 2 روپے فی کلو مہنگا ہوا،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق برائلر زندہ مرغی 9 روپے فی کلو اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 23 روپے سستا ہوا، لہسن، دہی، تازہ دودھ اور انڈے بھی سستے ہوئے، ادارہ شماریات کے مطابق 12اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 11 کی قیمتوں میں کمی اور 28اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا،جن12اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں ٹماٹر، پیاز، دال مسور، ٹوٹا چاول،آلو، دال چنا، دال مونگ، کوکنگ آئل، ڈالڈ ا، خشک دودھ،بڑا گوشت شامل ہیں، جن11اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی،ان میں شیور مرغی، ایل پی جی سلنڈر، کیلا، چینی، لہسن، آ ٹا، انڈے، گھی ڈالڈا،حبیب گھی، دہی اورتازہ دودھ شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…