جہانیاں(آن لائن) دس محرم الحرام کا دن اسلامی تاریخ میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے ۔10محرم الحرام کو نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین کربلا کے میدان میں شہید ہوئے 10محرم کو یوم عاشور منایا جاتا ہے ۔ 10محرم قیامت کا دن ہو گا۔ 10محرم کو زمین و آسمان اور لوح و قلم تخلیق کیے گئے
۔10محرم الحرام کو حضرت آدم اور اماں حوا پیدا ہوئے۔ 10محرم کو حضرت آدم کی توبہ قبول ہوئی۔10محرم کو فرعون کا لشکر غرق ہوا۔10محرم کے روز حضرت ابراہیم پر آگ گلزار بن گئی ۔10محرم کے دن حضرت نوح کی کشتی کنارے پر لگی۔10محرم کے دن حضرت ابراہیم کو خلیل اللہ کا خطاب عطاء ہوا۔10محرم کے دن حضرت سلیمان کو تخت عطاء ہوا۔10محرم کے دن حضرت عیسیٰ آسمان پر اٹھائے گئے۔10محرم کے دن حضرت یونس مچھلی کے پیٹ سے باہر آئے۔10محرم کے د ن حضرت ایوب کو صحت عطا ہوئی۔10محرم کے دن حضرت یعقوب حضرت یوسف سے چالیس برس کے بعد ملے۔10محرم کے دن حضور نبی کریم ۖ نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی جبکہ حضور نبی کریم ۖ نے10محرم الحرام کو روزہ رکھنے کا حکم دیاہے۔