لاہور(این این آئی )ملک میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث ٹرین آ پریشن معمول پر نہ آ سکا ، ٹرینیں گھنٹوں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے سولی پر لٹکے مسافراور ان کے اہل خانہ ریلوے انتظامیہ کو کوستے رہے ،بڑی تعداد میں مسافروں نے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے سے ٹکٹیں ری فنڈ
کروالیں۔بتایا گیا ہے کہ تیزگام ایکسپریس9 گھنٹے ،ملت ایکسپریس اورفرید ایکسپریس 7 ، علامہ اقبال،رحمان بابا اور پاکستان ایکسپریس 6 گھنٹے ،گرین لائن ایکسپریس اورکراچی ایکسپریس 5 گھنٹے ،شاہ حسین اور جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے جبکہ خیبر میل ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔