ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا مرض کی شدت میں اب کمی واقع ہو رہی ہے، پڑوسی ممالک سے اعداد و شمار کا موازنہ کریں تو پاکستان بہت بہتر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ایس اوپیز کو فالو کیا جائے، اس میں ہماری بہتری ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کی نوعیت غیرمعمولی ہے، کراچی کے شہری اذیت کا شکار ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو انسانی تقاضوں کے مطابق پلاننگ کرکے پانی چھوڑنا چاہیے۔ بھارت پاکستان کو پریشان کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا،دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے معاملے پر بھی بھارت ایسا ہی کریگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ماہرین طب کی سفارش پر نواز شریف کو ان کی جان بچانے کے لئے باہر بھیجا گیا، اخلاقی جواز بنتا ہے کہ نوازشریف کو اب واپس آجانا چاہیے۔