بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

کراچی کو آفت زدہ قراردے کر آئین کے آرٹیکل 245کے تحت فوج کو بلایا جائے، جماعت اسلامی کا مطالبہ

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امیرجمات اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں رین ایمرجنسی لگاکر اورکراچی کو آفت زدہ قراردے کر آئین کے آرٹیکل 245کے تحت فوج کو بلایا جائے ،24گھنٹے گزرنے کے باوجود کراچی کے بیشتر مقامات پر اب بھی پانی موجود ہے اور شہر کے 90فیصد علاقوں سے بجلی غائب ہے ،شہر میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ،

وفاقی حکومت نے کراچی کو دوسال سے ملسل نظر اندازکیا ہوا ہے ،صوبائی حکومت نے عوام کی ریلیف کے لیے کوئی کام نہیں کیا،بلدیاتی حکومت نے چار سال اقتدار کے مزے لیے اور آخر میں رونا شروع کردیا،نالوں میں چائنا کٹنگ ، کچرا ڈالنے اور سیوریج کا پانی نالوں میں ڈالنے کی وجہ سے بارش کا پانی نالوں سے نہ نکل سکا، ان تمام صورتحال کاجائزہ لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان سب کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت ہیڈ آفس کراچی میں بارش کے بعد کراچی ابتر صورتحال پر الخدمت ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں متاثرہ علاقوں میں الخدمت کے کام کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں الخدمت کے چیف ایگزیکٹیو سلیم اظہر، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راشد قریشی ، ڈائریکٹر انجینئر صابر احمد ، نائب امیر کراچی راجا عارف سلطان ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضار خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے شہر بھر میں خصوصاً ملیر،کورنگی ، لانڈھی ، قائدآباد،سرجانی میں ریسکیوکے فرائض انجام دیے اور گلستان جوہر میں دیوارگرنے کے واقعے میں بھی الخدمت وجماعت اسلامی کے رضاکاروں نے بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ شہر میں اس وقت الخدمت کے رضاکار بڑی تعداد میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ،

ستمبر کے مہینے میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی جارہی ہے اس حوالے سے الخدمت ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے تحت ٹریننگ سیل قائم کیا ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ بھلائی اور خیر کے کاموں میں بھرپور حصہ لیں اور الخدمت کے رضاکاروں کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی مدد کریں ۔انہوں نے کہاکہ الخدمت نے شہر کے متاثرہ علاقوں میں بسوں، ٹرک اور کشتیوں کے ذریعے پانی میں

پھنسے شہریوں کو ریسکیو کیا ہے اور متعدد مقامات پرپکاپکایا کھانا پہنچایا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقہ مکینوں کی سہولت کے لیے الخدمت کی فری بس سروس بھی چلائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آزمائش کے موقع پر حکومت اور متعلقہ اداروں کا کام ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کریں،این جی اوز چاہے جتنا بھی کام کرلیںوہ حکومت کا نعم البدل نہیں ہوسکتی اس لیے حکومت شہریوں کو آزمائش و آفات سے نکالنے کے لیے کام کرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…