ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی کے تاجروں کو ہونیوالے اربوں کے نقصان کے ازالے کیلئے امدادی پیکج دیں، تاجروں کا حکومت سے مطالبہ

datetime 29  اگست‬‮  2020 |

لاہور/کراچی ( این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں حالیہ بارشوںسے ملک کے مختلف حصوںاور خصوصاً کراچی کے تاجروں کوہونے والے اربوںکے نقصان کے ازالے کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کریں، کراچی معیشت کا حب ہے اور بارشوںسے اس میں وسیع پیمانے پر آنے والے تعطل کے اثرات ملک پر بھی مرتب ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران

کے صدر اشرف بھٹی نے کراچی کے تاجر رہنمائوں کواظہار یکجہتی کیلئے ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری اپنے کراچی کے تاجر بھائیوں کے ساتھ ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ تاجروں کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا سروے کرایا جائے اور اس کے ازالے کیلئے غیر مشروط طو رپر فی الفور مالی امداد کے پیکج کا اعلان ہونا چاہیے کیونکہ کراچی کی معیشت بحال ہونے سے ملک کی معیشت بحال ہو گی، اس کے ساتھ حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز کوہونے والے نقصانات کا بھی ازالہ کرے ۔ انہوںنے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ملک کے مختلف کے دیگر حصوں میں بھی تاجروں کومشکلات کا سامنا ہے اس لئے مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومتیں اس حوالے سے ریلیف دینے کے لئے پیشرفت کریں۔  آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں حالیہ بارشوںسے ملک کے مختلف حصوںاور خصوصاً کراچی کے تاجروں کوہونے والے اربوںکے نقصان کے ازالے کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کریں، کراچی معیشت کا حب ہے اور بارشوںسے اس میں وسیع پیمانے پر آنے والے تعطل کے اثرات ملک پر بھی مرتب ہوں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…