اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ایک نئی آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دوہری شہریت کا حامل بھی الیکشن لڑ سکے گا۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 63 ون سی میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے،
دوہری شہریت رکھنے والا الیکشن جیت کر غیر ملکی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کرے گا۔مجوزہ ترمیم میں کہا گیا کہ الیکشن لڑنے کے لیے دوہری شہریت ترک کرنا لازمی نہیں ہوگا۔ ترمیمی مسودہ آئندہ چند روز میں قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔