اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور بزدار نینیب لاہور میں پیش ہوکرجوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی سامنی شراب لائسنس کیس کی معاملی میں اپنابیان ریکارڈکرا دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی رشتہ دار
اورامیر تیمور سے 21 سوالات پوچھے گئے، کچھ سوالات کیجوابات میں ان کا کہنا تھا کہ اس پر کچھ نہیں کہ سکتا۔امیر تیمور بزدار نے کچھ جوابات کے لئے کہا کہ مجھے یاد نہیں ہے، ذرائع کے مطابق امیر تیمور بزدار سے متعلق نیب نے اہم ریکارڈ مانگ لیا ہے، انھیں آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ قومی احتساب بیورو نے سینئر بیوروکریٹ سمیت 6 افسران کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ اور سابق سیکرٹری ایکسائز نبیل اعوان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر افسران کو بھی بلایا جائے گا۔شراب لائسنس کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے 17 سوالوں کا جواب نیب میں جمع کروایا جا چکا ہے۔