بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی مزید موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور سیلاب کا خطرہ، ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ ہفتے سے پیر کے دوران مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا سبب بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر کے دوران

کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، تھرپارکر اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین میرپورخاص میں بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، اندرون سندھ کے علاقے بارشوں کے باعث دوبارہ زیرآب آسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے باعث تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ، خضدار، آواران، بارکھان ڑوب، موسیٰ خیل، لورالائی، کوہلو اور سبی میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔اس دوران سبی، قلات، خضدار اور لسبیلہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

موضوعات:



کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…