پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

مسجد وزیر خان کے بعد ایک اور مسجد میں ویڈیو کی ریکارڈنگ کاسٹ کا ڈریسنگ روم بھی مسجد کے اندر ہی بنا دیا

datetime 28  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد وزیر خان کا معاملہ ابھی تک ٹھنڈا ہی نہ ہوا تھا کہ ایک اور مسجد میں ویڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک اور مسجد میں ویڈیو ریکارڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائر ل ہورہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور کے شاہی قلع میں موجود موتی مسجد میں نہ صرف ویڈیو ریکارڈ کی گئی بلکہ تمام کاسٹ کا ڈریسنگ روم بھی

مسجد کے اندر ہی بنا دیا ۔تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی ٹھوس معلومات سامنے نہیں آسکیں کہ مسجد میں گانا ریکارڈ کیا جارہا تھا یا پھر کسی ڈرامے کی ریکارڈنگ کی جارہی تھی ۔ یہاں یہ امر انتہائی افسوسنا ک ہے کہ مسجد وزیر خان معاملے سے ہم نے کوئی سبق حا صل نہیں کیا، ایک اور ویڈیو کی ریکارڈنگ کی اجازت دینا قابل افسوس ہے ۔ دوسری جانب محکمہ اوقاف کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور کی مسجد وزیر خان میں رقص کیا۔لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ اوقاف نے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اب تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رقص کیا ہے۔ادھر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محکمہ اوقاف نے بھی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں اداکاروں کی جانب سے خلاف ضابطہ ڈانس کی تصدیق کر دی ہے۔مسجد وزیر خان میں اداکاروں کے ڈانس کی ریکارڈنگ کے بعد محکمہ اوقاف نے صوبہ بھر کی تمام مساجد اور مزارات پر فلم اور ڈراموں کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ڈی جی محکمہ اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے مطابق مسجد وزیر خان میں ڈانس کے ذمہ دار مینجر سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔محکمہ اوقاف کے مطابق مساجد میں اب سے نکاح پڑھانے کی اجازت ہو گی ۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…