اسلام آباد(آن لائن) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتہ مہنگائی میں 0.14فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،8ہفتے کے بعد چینی پہلی بار سستی ہوگئی ہے، ایک ہفتے میں چینی 96پیسے فی کلو سستی ہوئی چینی کی اوسط قیمت 96.07سے
95.11روپے فی کلو پر آگئی۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں آٹے کا 20کلو تھیلا 4روپے سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں 12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 3اور پیاز 2روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔ آلو، دال مسور، چنا، دال ماش بھی مہنگی ہوئی ہے۔