پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں کرونا متاثرین کی تعداد 8 ہزار 833 رہ گئی ،دنیا کے باقی  ممالک کی فہرست میں کتنے نمبر پر پہنچ گیا ؟جانئے  

datetime 28  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی اور صحتیاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 415 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے، مزید 9 افراد اس موذی وبا  کے

سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 376 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 53 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 283 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 833 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 644 کی حالت تشویش ناک ہے ،2 لاکھ 79 ہزار 937 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 29 ہزار 81 ہے، یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 394 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 96 ہزار 636 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 195 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 923 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 250 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 578 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 175 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 12 ہزار 742 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 141 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 2 ہزار 816 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 67 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 277 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 61 مریض وفات پا چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 483 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کْل 25 لاکھ 59 ہزار 261 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…