ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی شہر کے بعد سوات اور کوہستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، 23 افراد ریلے میں بہہ گئے،نو لاشیںنکال لی گئیں

datetime 28  اگست‬‮  2020 |

سوات (این این آئی)سوات اور کوہستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے،23 افراد ریلے میں بہہ گئے جس میں سے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، دیگر کی تلاش جاری رہی۔ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے مطابق مدین میں شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی سے کئی مکانات بہہ گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نالوں میں طغیانی کے باعث 40 مکانات اور رابطہ پلوں سمیت دیگر املاک کو

بھی شدید نقصان پہنچا۔ڈی سی سوات نے 17 افراد ریلے کے پانی کے ریلے میں بہہ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باقی لاشوں کی تلاش اور علاقے میں امدادی کارروائی جاری ہیں۔ادھر کوہستان کے دور افتادہ گاؤں لائچی نالے میں اْنچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی اور سیلاب میں ایک ہی خاندان کے سات افراد سیلاب میں بہہ گئے۔کوہستان پولیس کے مطابق اب تک تین خواتین کی لاشیں مل گئی ہیں ، بچوں سمیت 4 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ادھر چلاس میں شاہراہ قراقرم پر تتہ پانی سے لال پڑی کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور پہاڑی تودہ گرنے سے ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدروفت معطل ہو گئی ہے، شاہراہ بند ہونے سے مقامی افراد اور سیاح دونوں جانب پھنس گئے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اپر کوہستان میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال 14 افراد کی جان لے گئی۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارش سے اپر کوہستان میں 8 افراد جاں بحق ہوئے اورسوات میں 3 مرد، ایک خاتون اور 2 بچوں سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اتھارٹی کے مطابق بارش کے دوران مجموعی طور پر 48 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 2 گھر جزوی ،24 مکمل طور پر تباہ ہوگئے تاہم رپورٹ میں چترال سے متعلق بتایا نہیں گیا جہاں سیلابی صورتحال نے بڑے پیمانے پر گھروں اور سڑکوں کو نقصان پہنچایا ہے،ادھر پولیس نے شانگلہ میں مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔مقامی پولیس کے مطابق فرقان اور واصف خان کی موت اس وقت ہوئی جب وہ گھر میں موجود تھے کہ تودہ آ گرا،علاوہ ازیں شانگلہ، بشام- سوات اور لنکس روڈ بھاری پتھر گرنے کے بعد مختلف مقامات پر بند ہوگئے جبکہ ضلع میں مواصلاتی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…