منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

ذاتی مصروفیات میں تبدیلی آنے کے باعث زندگی میں پہلی بار ورزش نہ کرنے کی وجہ سے میرا پیٹ باہر نکل رہا ہےوزیر اعظم عمران خان کے دلچسپ انکشافات

datetime 28  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی حکومتی مصروفیات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ 2 برس میں صرف 5 بار باہر ڈنر کیا جبکہ تمام وقت دفتر سے سیدھا گھر اور گھر سے دفتر ہی جاتا ہوں ،ریلکس ہونے کے لیے اچھی کتابیں پڑھتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی پسند ناپسند کی بجائے ہمیشہ ملک اور غریب عوام کی بہتری کے لیے فیصلہ کرتا ہوں ،کورونا کے آغاز پر ہی تمام لوگ یورپ اور اٹلی وغیرہ کو دیکھ کر پریشان ہو رہے تھے اور ایک دوسرے کو دیکھ کر لاک ڈاؤن کا مطالبہ کر رہے تھے ،لوگوں کی خواہش کے برخلاف ہم نے لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ، غریبوں کا سوچ کر ہم نے جو فیصلے کئے ان سے برکت پائی اور ملک میں کورونا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مصروفیات میں تبدیلی آنے کے باعث زندگی میں پہلی بار ورزش نہ کرنے کی وجہ سے میرا پیٹ باہر نکل رہا ہے ، مصروفیات کے باعث ورزش کا وقت نہیں مل پاتا ، پوری زندگی محنت کی ہے ،عوام کو بھی محنت کی عادت ڈالوں گا اور کڑے امتحان سے گزریں گے تاکہ پوری دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت ہو ،جب قوم ٹیکس دینے کا فیصلہ کر لے گی تو اچھی سہولیات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…