اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جب حکومت سنبھالی تو ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہدف تھا ،حکومتی اقدامات سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،برآمد ات پڑوسی ممالک کے مقابلے میں بڑھ رہی ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے کرسی بچانے کے لیے این آر او دیا ،
دنیا اِدھر کی اُدھر ہو جائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا ،میں نے اللہ کو جواب دینا ہے ،پرویز مشرف کے این آر او کی وجہ سے قرضوں میں چار گنا اضافہ ہوا ،جتنا مرضی بلیک میل کر لیں این آر او نہیں دوں گا ،اپنے نظریے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بالکل کھنڈر بن چکا ہے ،این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کراچی میں کام کر رہے ہیں ،کراچی اور لاہور میں میٹرو پولیٹن سسٹم لانا ہوگا ،سندھ کے مسائل کا حل اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا ہے ،بہتری کے لئے مشکل حالات سے گزرنا پڑتا ہے ،دوسال بعد ہی لوگ کیمرہ لے کر عوام سے پوچھتے ہیں ،بتائیں جی کہاں ہے نیا پاکستان۔ پی آئی اے کو دیکھ لیں اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا ،ایسا نہیں ہوتا کہ نئی حکومت آئی اور سوئچ آن کرے اور نیا پاکستان بن جائے ،