پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

لاہور اور اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی ایک پروازکتنی دیر چکر کاٹنے کے بعدلینڈ کر سکی، دوسری پرواز فیول ختم ہونے کے خطرے کے پیش نظر سکھر لینڈ کر گئی

datetime 28  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)کراچی میں طوفانی بارش کے باعث لاہور اور اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز 40 منٹ چکر کاٹنے کے بعد لینڈ کر سکی جبکہ دوسری کراچی ائیرپورٹ پر اترنے کی ناکام کوشش کے بعد فیول ختم ہونے کے خطرے کے پیش نظر سکھر لینڈ کر گئی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بارش تھمنے کے بعد اب کراچی کا جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پروازوں

کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز پی کے 301 نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی تاہم اس وقت کراچی میں شدید بارش ہو رہی تھی اور موسمی کی خرابی کے باعث پائلٹ نے طیارہ واپس اڑا لیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر بس اے 320 نے اس کے بعد ائیر پورٹ کے اطراف کئی اطراف کے چکر لگائے مگر فیول ختم ہونے کے خطرے کے پیش نظر یہ پرواز سکھر روانہ ہوگئی جہاں یہ پرواز باحفاظت اتر گئی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق سکھر ائیرپورٹ پر پی کے 301 کی ری فیولنگ ہو رہی ہے اور کراچی کا موسم بہتر ہونے کا سگنل ملتے ہی روانہ ہو جائے گی۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پرواز پی کے 303 کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔شدید بارش کی وجہ سے پائلٹ پی کے 303 کو کراچی ائیر پورٹ کے اطراف 40 منٹ پرواز چکر لگائے جس کے بعد پرواز باحفاظت لینڈ کر گئی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب ائیر پورٹ پروازوں کے لیے محفوظ ہے اور جہازوں کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔ کراچی میں طوفانی بارش کے باعث لاہور اور اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز 40 منٹ چکر کاٹنے کے بعد لینڈ کر سکی جبکہ دوسری کراچی ائیرپورٹ پر اترنے کی ناکام کوشش کے بعد فیول ختم ہونے کے خطرے کے پیش نظر سکھر لینڈ کر گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…