لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات کی جاری کردہ فلڈ وارننگ کے مطابق آئندہ 36گھنٹوں کے دوران چار دریائوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے وارننگ جاری کی ہے کہ دریائے جہلم، چناب، راوی اور دریائے کابل کے بارشی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے، چناب میں مرالہ،
خانکی اور قادر آباد کے مقام پر اونچے درجے اور راوی اور کابل میں نچلے درجے کے سیلاب کی توقع ہے۔دوسری جانب پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ فلڈ فور کاسٹ ڈویژن کی طرف سے فلڈ وارننگ جاری ہونے کے بعد صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن خان لغاری نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو سیلاب سے بچا کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ صوبائی وزیر نے تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق فلڈ وارننگ جاری ہونے کے بعد محکمہ کے تمام افسران کو ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں۔تمام افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور سیلاب سے بچا کے تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شل دی جاچکی ہے۔فیلڈ میں مشینری پہنچا دی گئی ہے اور حفاظتی کیمپس لگا دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب نے مجوزہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر سیلابی علاقوں کے نقشے بنوا کر ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچا دیئے ہیں ۔ واضح رہے کہ کراچی اور سندھ کے بعد اب پنجاب میں خطرناک صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، فوری الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری کردہ فلڈ وارننگ کے مطابق آئندہ 36گھنٹوں کے دوران چار دریائوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے وارننگ جاری کی ہے کہ دریائے جہلم، چناب، راوی اور دریائے کابل کے بارشی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے