پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

واپڈا پن بجلی گھروں کی پیداوار پہلی بارکتنے ہزار میگاواٹ کی حد عبور کر گئی ، واپڈا نے خوشخبری سنا دی

datetime 28  اگست‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) واپڈا پن بجلی گھروں کی پیداوار پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ کی حد عبور کر گئی ۔گزشتہ روز پیک آورزکے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے نیشنل گرڈ کو 8 ہزار 757 میگاواٹ بجلی مہیا کی گئی ۔ اِس سے قبل پیک آوارز کے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے قومی نظام کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنے کا ریکارڈ8 ہزار 474میگاواٹ تھا جو گزشتہ سال

11ستمبر کو قائم ہوا تھا ۔ تربیلا اور منگلا کے آبی ذخائر میں پانی کی بلند سطح، ارسا کی ہدایت پر آبی ذخائر سے پانی کا زیادہ اخراج اور واپڈا پن بجلی گھروں کا مئوثر آپریشن پیک آوارز کے دوران پن بجلی کی اِس ریکارڈ ساز پیداوار کی بنیادی وجوہات ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز پیک آوارز کے دوران تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے نیشنل گرڈ کو 3331 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی ۔ تربیلا چوتھے توسیعی پن بجلی گھر سے 1410 میگاواٹ، جبکہ غازی بروتھا سے 1450 میگاواٹ ، نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن سے 870 میگاواٹ اور منگلا ہائیڈل سٹیشن سے 915میگاواٹ بجلی مہیا کی گئی ۔ جبکہ باقی 781 میگاواٹ بجلی واپڈا کے دیگر پن بجلی گھروںسے مجموعی طور پر نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی ۔واپڈا کے پن بجلی گھروں کی تعداد 22ہے جن کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 389میگاواٹ ہے ۔ اِس وقت واپڈا دیا مر بھاشا ڈیم ، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور مہمند ڈیم کے تین بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے ۔جن کی تکمیل پر واپڈا پن بجلی کی پیداوار ی صلاحیت میں مزید ساڑھے 9 ہزار میگاواٹ اضافہ ہو جائے گا۔ گزشتہ روز پیک آورزکے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے نیشنل گرڈ کو 8 ہزار 757 میگاواٹ بجلی مہیا کی گئی ۔ اِس سے قبل پیک آوارز کے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے قومی نظام کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنے کا ریکارڈ8 ہزار 474میگاواٹ تھا جو گزشتہ سال 11ستمبر کو قائم ہوا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…